راولپنڈی۔ 07 اگست (اے پی پی):جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کی جانب سے 17 اگست بروز اتوار کو ایک خصوصی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں مستحق مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جا سکے گا۔فورم کے چیئرمین رانا عبدالباقی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرجڑواں شہروں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے حالیہ سیلاب سے متاثرہ مستحق مریضوں کو فری ادویات دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیمپ کا انعقادجناح اقبال ایجوکیشن اصغر مال سکیم راولپنڈی میں کیا جائے گا۔
فری کیمپ کا افتتاح پنجاب کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کریں گے اور اس کے مختلف امور کا جائزہ لیں گے۔کرنل بختیار حکیم کی انتظامی ٹیم کی نگرانی میں کیمپ میں مفت خون دیا جائے گاجبکہ خواتین کے لیے ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات میسر ہو گی۔ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل سٹڈی کمیٹی آب و ہوا سے متعلق بیماریوں کا اچھی طرح سے جائزہ لے کر ان کی سفارشات کو متعلقہ پنجاب اور وفاقی محکمہ صحت تک ڈاکٹر جمال ناصر کے ذریعےپیش کی جائیں گی۔رانا عبدالباقی نے مزید کہا کہ جناح اقبال فورم پہلے ہی ایک ماہ کی مالیت کےخشک راشن
بشمول آٹا، چاول، دالیں، گھی اور دیگر اشیاء، سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے تقسیم کر چکا ہے۔