راولپنڈی، خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے واقعہ میں ملوث ملزم پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار

66
مانسہرہ

راولپنڈی۔30اگست (اے پی پی):تھانہ وارث خان کے علاقہ میں ایک روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے واقعہ میں ملوث ملزم پولیس مقابلہ کے دوران ز خمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔

زخمی ڈاکو کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں ایک روز قبل وارث خان کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے رابری اور تشدد کی واردات کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا ساتھی اس کا بھائی تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی و سرچنگ کی گئی،زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔