- Advertisement -
راولپنڈی۔29مارچ (اے پی پی):راول ڈویژن پولیس نے بائیک لفٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چار ملزمان گرفتار کر کے 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق وارث خان پولیس نے بائیک لفٹر عثمان اور عاقب کو گرفتار کر کے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔ پیرودھائی پولیس نے ملزم عمران اور ملزم اورنگزیب سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔
- Advertisement -
ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577227
- Advertisement -