راولپنڈی ۔25اپریل (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت میں زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید و جرمانہ کی سزا سنادی گئی ۔جمعہ کو ضلعی عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مجرم راحیل احمد کو سزا سنا دی،مجرم راحیل احمد کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم راحیل احمد نے ٹیویشن پڑھنے آئے بچے سے زیادتی کی تھی،
واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2023 تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد یا زیادتی کرنے والے مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588098