راولپنڈی، شاہ خالد کالونی میں افسوناک واقعہ، کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے کی وجہ سے 03 بچے جاں بحق ہو گئے

137
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

راولپنڈی۔ 11 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پرانے ایئرپورٹ کے قریب شاہ خالد کالونی میں افسوناک واقعہ 03 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،

جاں بحق بچوں کی شناخت 7 سالہ فاریہ، 5 سالہ سائرہ اور 2 سالہ ذوہان کے نام سے ہوئی، نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس جائے وقوعہ اور ہسپتال میں موجود ہے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس ایس ڈی پی او سول لائینز کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔