راولپنڈی، ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،09ملزمان گرفتار،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 52 مقدمات درج

97
arrested
arrested

راولپنڈی۔23جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 09 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس، شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمدکر لئے اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 52 مقدمات درج کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم خرم جاوید سے 39 بوتل شراب،

واہ کینٹ پولیس نے ملزم حبیب الرحمن سے 20 لیٹر شراب، نیو ٹائون پولیس نے ملزم نوید شہزاد سے 06لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم اسامہ سے 510 گرام چرس، ملزم عثمان سے 550 گرام چرس، ملزم ظفر علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم ایاز خان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم احمد شاہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،

گوجرخان پولیس نے ملزم قیصر پرویز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔دریں اثناء سی پی او سیّد خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے 52 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک 6694 مقدمات درج کیے گئے۔