راولپنڈی، ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 18ملزمان گرفتار،25 کلو سے زائد چرس برآمد

121
، منشیات سمگلنگ

راولپنڈی۔5ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 25 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم خرم سے 04کلو200گرام چرس اور110گرام آئس،

ملزم اخلاق سے 01کلو50گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم اظہر سے 02کلو350گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم توصیف سے 02کلو240گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم عامر سے 02کلو 60گرام چرس،ملزم محمد ناصر سے 01کلو300گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم بشیر عرف فوجی سے 02کلو چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم ایاز سے 02کلو چرس،بنی پولیس نے ملزم جمیل سے 01کلو450گرام چرس،

ریس کورس پولیس نے ملزم شہباز سے 01کلو 400گرام چرس،ملزم عقیل سے 01کلو 200گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم عبدالسلام سے 01کلو 250گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم قاسم سے 01کلو 200گرام چرس،ملزم عبید سے 540گرام چرس،نیو ٹائون پولیس نے ملزم منور خان سے 01کلو260گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم افشان سے 522گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم شیراز سے 520گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم سلمون سے 350گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔