26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، ضلع بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی و غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے...

راولپنڈی، ضلع بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی و غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 17ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے ملزم فخر عباس سے 01کلو350گرام چرس، ملزم عطا شاہ سے 510گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم شاہد سے 01کلو100گرام چرس، ملزم عامر 35گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم حمزہ سے 560گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم مد ثر سے 560گرام چرس،

ریس کورس پولیس نے ملزمہ روباب سے 130گرام آئس برآمد کر لی۔کلرسیداں پولیس نے ملزم سیف سے 10لیٹرشراب، بنی پولیس نے ملزم کنول امانت سے 05لیٹرشراب،کینٹ پولیس نے ملزم رضوان سے 05لیٹرشراب،نصیر آباد پولیس نے ملزم عدیل سے 22بوتل شراب برآمد کرلی۔ رتہ امرال پولیس نے ملزم خادم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم عمر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم عابد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،

- Advertisement -

ملزم علی شاہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم شفیق سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم شاہ زیب سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم صدیق سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم حق نواز سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عبید امجد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم حسن شہزاد سے 01 کاربین،چکری پولیس نے ملزم حامد سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد اسحاق سے10روند پستول 30بور کے برآمد کرلئے۔ بنی پولیس نے ملزم امین، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عمر،صادق آباد پولیس نے ملزم ہدایت، سول لائنز پولیس نے 02ملزمان عمران اورحارث،صدر واہ پولیس نے ملزم عدیل کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز،آلات ریفلنگ اورکھلا پیٹرول برآمد ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں