19.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، ضلع بھر میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی...

راولپنڈی، ضلع بھر میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 15 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔28مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی ،چوری ،راہزنی،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 15 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،

گرفتار ملزمان میں ارسلان،افضل اور ندیم شامل ہیں، ملزمان سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل و مسروقہ رقم 9500 روپے اور اسلحہ برآمدہوا، صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتارکر لیا،

- Advertisement -

گرفتار ملزمان میں شاہ زیب اور جمیل شامل ہیں، ملزمان سے چھینے و چوری شدہ 9 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدہوا،صدر واہ پولیس نے ملزم دانش سے 1 کلو 806 گرام چرس، ملزم رضوان سے 600 گرام چرس برآمد کی،واہ کینٹ پولیس نے ملزم راشد سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کی،ٹیکسلا پولیس نے ملزم وسیم سے 1 کلو 150 گرام چرس برآمد کی

،وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں فیصل اور عادل شامل ہیں، ملزم فیصل سے 02 عدد چھٹہ نمبرات، رقم وٹک 1300 روپے اور موبائل فون جبکہ ملزم عادل سے 02عدد چھٹہ نمبرات، رقم وٹک 700روپے، اور موبائل فون برآمدہوا،واہ کینٹ پولیس نے ملزم علی عامر سے 10 لیٹر شراب، ملزم اعتزاز سے 10 لیٹر شراب، ملزم ارحم سے 05 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم نورالرحمٰن سے 20 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم ہارون سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577067

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں