راولپنڈی، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن،چھ ملزمان گرفتار

89
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھ ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم تیمور کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک کلو800گرام چرس برآمد ہوئی، رتہ امرال پولیس نے ملزم اسد کو گرفتار کرکے ایک کلو500گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ملزم عبدالمتین کو گرفتار کرکے 540گرام چرس برآمد کی۔

صادق آباد پولیس نے ملزم فیصل نعیم سے ایک پستول 30 بو رمعہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم ادریس سے ایک پستول30بو رمعہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم فہد سے 5لیٹر شراب برآمد کی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔