راولپنڈی۔18ستمبر (اے پی پی):تھانہ رتہ امرال پولیس نےموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر کے چوری شدہ 5 موٹر سائیکل برآمدکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان آصف اور علی حیدر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ 5موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو اُن کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
دریں اثناءایس ایس پی آپریشنزفیصل سلیم نے کہاکہ لنگر کیلئے آئے افراد میں اگر منشیات کے عادی افراد ہوں یا وہ وہاں بیٹھ کر نشہ کریں تو فوری پولیس کو اطلاع کریں تاکہ انہیں علاج معالجہ کے لئے متعلقہ اداروں کے پاس بھجوایا جا سکے ،اسی طرح آپ منشیات فروشی سے متعلق اطلاع بھی پولیس کو ضرور دیں اور معاشرہ سے اس ناسور کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔