26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، نیو ٹاؤن سرکل میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ...

راولپنڈی، نیو ٹاؤن سرکل میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،78سے زائد موٹر سائیکل و گاڑیوں کا چالان

- Advertisement -

راولپنڈی۔12ستمبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس نے نیوٹائون سرکل میں ٹریفک میں خلل کا باعث بننے والی غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 78سے زائد موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کو چالان جاری کئے اور جرمانہ وصول کیا۔

ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر انچارج ٹریفک نیو ٹاؤن سرکل نے اپنی ٹیم لفٹر کے ہمراہ کمرشل مارکیٹ میں نو پارکنگ،تجاوزات اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شاہراہوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کراتے ہوئے ریڑھیوں اورٹریفک کے بہاؤمیں رکاوٹ پیدا کرنیوالے عناصر کو قبضہ میں لیا جبکہ غلط پارکنگ و ڈبل پارکنگ پر 78 گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔

- Advertisement -

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے انچارج ٹریفک نیوٹاؤن سرکل اور انکی ٹیم کو اچھی کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کومزید بہتر بنانے کیلئے غلط پارکنگ،نو پارکنگ اور تجاوزات مافیا کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا تفریق اور سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تمام سرکل و سیکٹر انچارجز تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں تا کہ وہ دوبارہ اپنی حدو د سے تجاوز نہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں پر نو پارکنگ اور تجاوزات ٹریفک جام کا سبب بننے کے ساتھ شہر کی خوبصورتی کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے بلکہ دوسرے روڈ یوزرز کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،آپریشن سے عوام الناس کو ٹریفک کی روانی میں ایک واضح بہتری نظر آئے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389835

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں