21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے خصوصی اسکواڈز...

راولپنڈی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے خصوصی اسکواڈز تشکیل

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 28 مارچ (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے خصوصی اسکواڈز تشکیل دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے دفتر میں ایک شکایتی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی ٹرانسپورٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر کسی بھی اڈے، ٹرمینل یا بس اسٹینڈ سے چلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ وصول کرنے کا پابند بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس کے علاوہ مسافروں کی گنجائش سے زائد لوڈنگ نہ کی جائے، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ عوام الناس کی شکایت کے ازالے کے لئے سید ندیم عباس (موٹر موبائل پٹرول انسپکٹر) – 03128591214اظہر نواب (سینئر موٹر وہیکل ایگزامنر) – 03067542918 کو تعینات کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ مختلف علاقوں کے لئے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ اس میں سکواڈ نمبر 1 سید ندیم عباس کو ان کے آلائیڈ سٹاف کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی، کرسٹل لائنز، سیف وے ٹریول، پاکیزہ ٹریول، نیو دربار ٹریول اور شاہین ٹریول پیرودھائی کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس سکواڈ سے رابطے کا نمبر 0312-859214 ہے۔ سکواڈ نمبر 2 محمد اظہر نواز کو انکے آلائیڈ سٹاف کے ہمراہ ہمراہی ٹریول سواں کیمپ، کائنات ٹریول، نیو خان، نیو کوچ، غوثیہ ٹریول، کوہستان ٹریول پشاور روڈ راولپنڈی پر تعینات کیا گیا ہے اور ان سے رابطے کا نمبر 0306-7542918 ہے۔ سکواڈ نمبر 3 محمد حسن 0313-4556201، سکواڈ نمبر 4 محمد نواز 0346-6348393اور سکواڈ نمبر 5 محمد اجمل 0344-8392489 کو ان کے آلائیڈ سٹاف کے ہمراہ راولپنڈی کے اربن روٹس پر چیکنگ کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے تمام شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ کرایہ کی اضافی وصولی، زائد مسافروں کی لوڈنگ یا دیگر کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ افسران کو مطلع کریں تاکہ موثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول روم میں متعلقہ افسران کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور خصوصی اسکواڈز کو موصول ہونے والی شکایات کے بارے میں بروقت مطلع کیا جائے تاکہ انکا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ نیز تمام شکایات کا باقاعدہ اندراج کیا جائے اور ٹیلیفون لاگ بُکس کو مکمل اور منظم رکھا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577087

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں