راولپنڈی۔ 25 اپریل (اے پی پی):راولپنڈی ،انسداد پولیو مہم میں پہلے چار روز کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ، 60 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ لاہور میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں 5 لاکھ، 7 ہزار اور ملتان میں 7 لاکھ، 45 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔
اس موقع پر انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور نے کہاکہ سرکاری محکمے مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنا رہے ہیں۔ انہوں نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت مہم کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین سے محروم بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین سے محروم بچوں کو نزدیکی مرکز صحت، ہسپتال سے قطرے پلوائے جا سکتے ہیں۔ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے۔ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھیں۔ براہِ کرم پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں عدیل تصور نے والدین۔ پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ٹیمیں آئیں، بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588006