راولپنڈی۔ 09 دسمبر (اے پی پی):تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نجیب اللہ، ذیشان اور نعمان سےسرقہ شدہ رقم ایک لاکھ 10 ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہواہے۔
ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا ہے جس کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔