22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، ڈینگی وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2,895 مقدمات...

راولپنڈی، ڈینگی وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2,895 مقدمات درج،62 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔24اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری مہم کے تحت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رواں سال 2,895 مقدمات درج کر کے 62 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا،ڈینگی وائرس کے مزید پانچ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہر میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ 28 افراد ہسپتالوں میں منتقل کئےگئے ہیں جبکہ 11 لاکھ 44 ہزار 746 مقامات کو چیک کیا گیا اور 93453 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2895 مقدمات درج کر کے 1222 مقامات کو سربمہر کر دیا گیا ہے جبکہ 2996 ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 62 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں