راولپنڈی، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری، گزشتہ روزمزید158کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج

90
Underage drivers
Underage drivers

راولپنڈی۔ 18 دسمبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں تیزکرتے ہوئے مزید158کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز158کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک3603مقدمات درج کیے گئے۔ سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،

کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔