راولپنڈی ،ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یومِ تکبیرکے موقع پر بھی صفائی کے غیر معمولی انتظامات کئے

93
راولپنڈی ،ستھرا پنجاب پروگرام'' کے تحت، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یومِ تکبیرکے موقع پر بھی صفائی کے غیر معمولی انتظامات کئے

راولپنڈی۔ 28 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ”ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یومِ تکبیرکے موقع پر بھی صفائی کے غیر معمولی انتظامات کئے اورڈویژن بھر میں عیدالاضحیٰ کے لیے زیرو ویسٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔سی ای اوآر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پرراولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے۔

اس آپریشن کے تحت نہ صرف شہروں کی گلیوں، شاہراہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی جا رہی ہے بلکہ مویشی منڈیوں میں بھی خصوصی صفائی اور ویسٹ کلیئرنس کا عمل دن رات جاری ہے۔عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر، راولپنڈی کی تمام مویشی منڈیوں میں روزانہ بنیادوں پر ویسٹ لفٹنگ،مینوئل سویپنگ،چونے کا چھڑکاؤ،جانوروں کے فضلے کی فوری صفائی کا عمل مربوط حکمت عملی کے تحت جاری ہے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یومِ تکبیر کی سرکاری تعطیل اور شدید گرمی کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز پورے جوش و جذبے کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے صفائی آپریشنز کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا۔سی ای او رانا ساجد صفدر خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ رپورٹس مانیٹر کی جا رہی ہیں۔عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی کے جانوروں کی باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے، کچرا مخصوص مقامات پر رکھنے، اور عملے کے ساتھ تعاون کے لیے آر ڈبلیو ایم سی کی خصوصی آگاہی مہم میں مساجد، بازاروں، تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں آگاہی پمفلٹس کی تقسیم، بینرز کی تنصیب اور کمیونٹی انگیجمنٹ سرگرمیاں جاری ہیں۔

آر ڈبلیوایم سی کی جانب سے شہریوں سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں، ویسٹ کو ادھر ادھر پھینکنے سے گریز کریں اور صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت یا رہنمائی کے لیے کمپنی کی ہیلپ لائن 1139پر فوری رابطہ کریں۔ ہیلپ لائن 24/7 فعال ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عیدالاضحیٰ پر صاف، خوشگوار اور صحتمند ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔