راولپنڈی ۔5مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نےقانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر چار ملزمان گرفتار کر لئے ۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والےچارملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں احسن، صداقت،اللہ داد اور علی رضا شامل ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔