راولپنڈی ،نگران وزیراعلی ٰپنجاب محسن نقوی کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ، علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا

120
محسن نقوی

راولپنڈ ی۔22اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا،انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولتوں کے بارے استفسار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ، ڈینگی وارڈ، میڈیکل یونٹ ون اور مختلف سیکشنزکا معائنہ کیااور مسافر خانے کا بھی وزٹ کیا اور قیام و طعام کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا،شہریو ں نے ہسپتال کی انتہائی بری حالت پرمریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ وزیر اعلی ٰ نے ایم ایس ہسپتال اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے حالت زار کو بہتر کرنے کے لئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔شہر یو ں نے صفائی کے ناقص انتظامات، خراب بیڈز، خون آلود بیڈ شیٹس، مریضوں کے علاج میں تاخیر،استقبالیہ پر لمبی قطاریں، وینٹی لیٹرز کےلئے خواری،ٹیسٹ اور ادویات بھی باہر سے ، بعض وارڈز میں اے سی بند،حبس سے مریضوں اور تیمارداروں کا برا حال اور گارڈز کے خلاف رشوت کی شکایات کے انبا ر لگادیے۔

محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار پرشدید برہم ہوئے،انہوں نے مریضوں کی شکایات کے ازالے کےلئے موقعے پر ہی احکامات جاری کئے۔انہو ں نے کہا کہ معیاری اور بروقت علاج ہر مریض کا حق ہے،ہولی فیملی ہسپتال کا دوبارہ دورہ کروں گا، انتظامات میں بہتری نظر آنی چاہیے، دستیاب وسائل میں کارکردگی بہتر بنا کر مریضوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔صوبائی وزی برائے ر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ناصر جمال، وزیر اطلاعات عامر میر،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔