راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام میں صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک جامع صفائی پلان مرتب کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر تمام آپریشن سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے
راولپنڈی ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام میں صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک جامع صفائی پلان مرتب کیا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 19 جون (اے پی پی):راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام میں صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک جامع صفائی پلان مرتب کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر تمام آپریشن سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں محرم کے جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور ملحقہ علاقوں کا مسلسل معائنہ کریں اور انہیں مقررہ وقت سے قبل مکمل طور پر صاف رکھیں،اس صفائی آپریشن کی نگرانی سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال، ڈسٹرکٹ منیجر عامر یونس نائیک، منیجر آپریشن سٹی سید حسن سردار اور ڈپٹی منیجر آپریشنز گل باز ستی کریں گے۔سات سے دس محرم الحرام تک قائم کیے جانے والے دو ریلیف کیمپوں میں اضافی صفائی عملہ تعینات کیا جائے گا،ان ریلیف کیمپوں میں ہر شفٹ میں 5سینیٹری ورکرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ریلیف کیمپ کے انچارج سیکٹر چیف ملک گلفراز ہوں گے۔ ان کے ساتھ اسسٹنٹ منیجر ارج کاظمی اور زونل افسر محمد معراج صفائی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے،یکم سے 15 محرم الحرام تک میونسپل کارپوریشن لیاقت باغ اور سیف سٹی راولپنڈی میں خصوصی کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں گے۔ جہاں آر ڈبلیو ایم سی کے اہلکار مختلف شفٹوں میں تعینات رہیں گے تاکہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے، فیلڈ ٹیموں کے ساتھ رابطے اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔آر ڈبلیو ایم سی کا یہ جامع صفائی پلان محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں مثالی صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے، بہترین سہولیات فراہم کرنے اور جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف صاف ستھرا اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے







