راولپنڈی۔10فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔موسم بہار کے پیش نظر پبلک پارکس اور گرین بیلٹس پر پھولدار پودوں کی کاشت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے پی ایچ اے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بارشوں کے نہ ہونے سے پودوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی گئی ہے تاکہ پارکوں میں ہریالی کو برقرار رکھا جا سکے ۔
انہوں نے کہا گرین بیلٹس پر پھولدار پودوں کی افزائش سے موسم بہار میں ایک فرحت کا احساس ہوتا ہے، پی ایچ اے شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔