راولپنڈی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

148

راولپنڈی۔7نومبر (اے پی پی):ضلع راولپنڈی بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار476ہوگئی ہے۔

فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق نئے کیسز میں پوٹھوہار ٹاون پری اربن ایریا سے 39، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سے 13، راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 22, چکلالہ کنٹونمنٹ 4, ٹیکسلا 3، کہوٹہ 2, ٹیکسلا کنٹونمنٹ 2, ٹیکسلا رورل اور پوٹھوہار رورل میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت 231 مریض شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 46 مریض بے نظیر بھٹو ہسپتال ،54 ہولی فیملی ہسپتال، 21 راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال, 36 فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل جبکہ 74 مریض شہر کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلع بھر میں یکم جنوری سے اب تک 5446 ایف آئی آرز، 3363کوچالان، 1831 عما رتیں سر بہمر جبکہ 21867506روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔