راولپنڈی ، عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا سنا دی

102

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی، عدالت کی جانب سے مجرم لیاقت شاہ کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔مجرم کو واہ پولیس نے ایک کلو 240 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مقدمہ کی ٹھوس شواہد کے ساتھ مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، انہوں نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔