راولپنڈی ، قتل کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

147
صحافی شاکر اعوان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات منظرعام پر لانے کی درخواست پرفریقین سے جواب طلب

راولپنڈی ۔19جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین ، تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔

عدالت کے جج نے مجرم سعد ظفر کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جبکہ مجرمہ سدرہ فیصل کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ۔

مجرمہ سدرہ فیصل نے آشنا سعد ظفر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر فیصل شریف کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔