راولپنڈی۔17مارچ (اے پی پی):راولپنڈی اور پولیس لائنز انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر شجر کاری مہم شروع کی ہے۔ ای پی اے راولپنڈی نے پولیس لائنز کو تین ہزار پودے فراہم کیے تا کہ پولیس احاطے میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا آغاز کیا جا سکے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات، ایس پی سکیورٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری نے شرکت کی۔
عہدیداران نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور ایک سر سبز مستقبل کو فروغ دینے میں ایسی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ یہ شجر کاری مہم ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے ہماری وابستگی کا ثبوت ہے۔ پولیس لائنز کے ساتھ شراکت داری کر کے ہم نہ صرف شہر کے درختوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بھی بڑھا رہے ہیں۔
ایس پی سکیورٹی نے ای پی اے راولپنڈی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پولیس لائنز میں لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری نے ایسے اقدامات کے وسیع تر اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لگایا گیا ہر درخت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ہماری نسلوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔