راولپنڈی ، پتنگ فروشی،منشیات سمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 38ملزمان گرفتارکئے گئے،ترجمان پولیس

103
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔25مارچ (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سیّد خالد ہمدانی کی سربراہی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پتنگ فروشی،منشیات سمگلنگ،نقب زنی اور دیگر جرائم میں ملوث 38ملزمان گرفتارکئے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے 02 ملزمان نبیل اورعامر سے 500 پتنگیں معہ 02 ڈوریں،بنی پولیس نے 03 ملزمان عثمان،نجیب اللہ اورمحمد علی سے 350 پتنگیں معہ 03 ڈوریں،صادق آباد پولیس نے 05 ملزمان خرم،سلیم،خیام،رمضان اوراحمد سے 58 پتنگیں معہ 05 ڈوریں،گنجمنڈی پولیس نے 03 ملزما ن ساغر،کامران اوربلال سے 44 پتنگیں معہ 06 ڈوریں،

رتہ امرال پولیس نے ملزم عباس خان سے 30 پتنگیں اور ڈور، ٹیکسلا پولیس نے ملزم یوسف سے 35 پتنگیں، گوجرخان پولیس نے ملزم نوید سے 17 پتنگیں اور 05 ڈوریں،دھمیال پولیس نے ملزم وسیم سے 25 پتنگیں اور ڈور، ریس کورس پولیس نے ملزم سلمان سے 10 پتنگیں اور 02 ڈوریں،سٹی پولیس نے 02 ملزمان فائزاحمد اورعارف سے 07 پتنگیں معہ 02 ڈوریں برآمدکرلی۔ کہوٹہ پولیس نے ملزم آصف سے 01کلو 120 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اویس سے 01کلو 204 گرام چرس،

ملزم سلمان سے 01کلو 284 گرام چرس، صدرواہ پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 700 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم افضال سے 640 گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم مسعود سے 550 گرام چرس برآمد کرلی۔ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم مشتاق کو گرفتاکرلیا، ملزم سے مسروقہ رقم 03لاکھ روپے برآمد ہوئے۔کینٹ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری معظم علی کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم 2022 ء سے کینٹ پولیس کو مطلوب تھا، واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب ملزم فہد خان کو گرفتارکرلیا۔

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے ملزم اظہر کو گرفتارکرلیا، ملز م سے 06 انار، 06 ڈبی ماچس پٹاخہ اور 12 ہوائیاں برآمد ہوئیں،نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم مہابت خان کو گرفتارکرلیا، ملزم سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے۔ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد اسرار سے 08 لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم رفیق سے 04 لیٹر شرب،ملزم طاہر سے 05 لیٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم نوید سے 05 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم بلال سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم سرفراز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآ مد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔