17.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور کنٹرولر امتحانات کے مختلف امتحانی...

راولپنڈی ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور کنٹرولر امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 27 مارچ (اے پی پی):چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان کے امتحان نہم فرسٹ اینول 2025 کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایسو سی ایٹ گرلز کالج مری روڈ، راولپنڈی،گورنمنٹ عباسی ہائی سکول آفندی کالونی، راولپنڈی،او۔ پی۔ ایف گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی اورگورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج رحمت آباد، راولپنڈی کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے امیدواران کی رول نمبر سلپس اور سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا ۔

دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے جو کوئی بھی غیر متعلقہ شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے گا ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کی خصوصی توجہ کی بدولت شفاف امتحانات کے انعقاد میں مدد ملی تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے بوٹی مافیا کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا اورانشاء اللہ آمدہ امتحانات میں بھی بہترین حکمت عملی سے میرٹ اور شفافیت کا بول بالا ہوگا۔

- Advertisement -

کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر عوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوسیا مری،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روات مری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری اور امیدواران کے بیٹھنے کا پلان چیک کیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ریگولر امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے جن میں محمد کاشف رول نمبر 952558 الیان نوشاد رول نمبر 952537 ارمان علی رول نمبر 952540 وقاس احمد رول نمبر 952539 امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول مانگا مری اور امان علی رول نمبر 632572 امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول حاجی شاہ شامل ہیں جن کے خلاف کیس رجسٹر کر کے ڈسپلن برانچ بورڈ افس کو بھجوا دیا گیا۔

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ امتحان نہم فرسٹ اینول 2025 کے پرچہ جات جو کہ 28 مارچ بروز جمعۃ المبارک اور 4 اپریل بروز جمعتہ المبارک پہلے سے جاری شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقد ہوں گے، بوجہ عید تعطیلات ڈیٹ شیٹ میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ۔شامل امتحان نہم فرسٹ اینول 2025 ء کے تمام اُمیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بروقت اپنے الاٹ شدہ امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576882

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں