راولپنڈی۔ 21 مارچ (اے پی پی):راولپنڈی آرٹس کونسل میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا کرمہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پورے صوبے میں شجرکاری مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔
تمام سرکاری،نیم سرکاری اور نجی ادارے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔درخت گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگاکر شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ شہری پودے لگانے کے بعد ان کی نگہداشت کا بھی خاص خیال رکھیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575135