- Advertisement -
راولپنڈی۔ 29 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرکےتاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز وں کوگرفتار کرکے ان سے داؤ پر لگی رقم 5100 روپے، 02 موبائل فون اور تاش برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان میں ہارون، معشام، حسنین، عدنان اوررمضان شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 5100روپے، 02موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔\378
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415022
- Advertisement -