راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی صبح 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش میں سطح زمین سے 226 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔