راولپنڈی ایسوسی ایشن انڈر 19 ٹیم کی تشکیل 14 اور 15 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونگے

81
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

راولپنڈی۔ 7 ستمبر (اے پی پی) پی سی بی کے زیر اہتمام قومی انڈر 19 ون ڈے اور تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹس کےلئے راولپنڈی ایسوسی ایشن انڈر 19 ٹیم کی تشکیل کےلئے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 14 اور 15 ستمبر کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے، ان ٹرائلز کی نگرانی چار رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی کرے گی جس میں سلیم جعفر، ثناءاللہ بلوچ، وجاہت اللہ واسطی اور توفیق عمر شامل ہیں، ٹیم کے کوچ اور اسسٹنٹ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے، ٹرائلز کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، ٹرائلزکے دوران کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا جس میں داخلی راستوں پر بخار چیک کرنا، گرا¶نڈ کے باہر موجود کھلاڑیوں کا اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنا اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا وغیرہ شامل ہیں، کھیل کے سامان کے تبادلے یا گیند پر تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، قومی انڈر 19 ون ڈے اور تھری ڈے ٹورنامنٹس 13 اکتوبر سے 29 نومبر تک لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔