راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی بھر میں ببجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میںانسداد بجلی چوری اقدامات کے سلسلے میں انتظامیہ اور آئیسکو حکام کی جانب سے ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں،
گذشتہ ماہ شروع ہونے والے انسداد بجلی چوری آپریشن میں آئیسکو حکام کی جانب سے پولیس کو بجلی چوری میں ملوث 193 افراد کے خلاف درخواستیں دی گئیں جبکہ اب تک پولیس کی جانب سے 137 افراد کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے، تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں کی جانب سے انسداد چوری اقدامات کے سلسلے میں اصغر مال چوک، ویسٹرج ، ٹینچ بھاٹہ ، پیر ودھائی ، رتہ امرال، مندرہ ، روات سمیت ضلع بھر میں میٹر چیکنگ کی، فوکل پرسن اے سی ہیڈ کوارٹر چوہدری وحید صادق کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف حکومتی احکامات کے مطابق سخت کاروائی کی جا رہی ہے،
انہوں نے کہا حکومتی احکامات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف بلا تعطل کارروائی جاری رہے گی، ضلع بھر میں انسداد بجلی چوری اقدامات کے سلسلے میں گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل پلازوں ، ہوٹلوں ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں میٹر کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔