راولپنڈی۔ 14 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی فائرنگ کے دوران ایک ڈکیت زخمی ہوگیاہے، زخمی ڈکیت کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ڈکیت عبداللہ نے اکتوبر 2023 میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل شاہد قمر کو زخمی کیا تھا
،پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران ایک ڈکیت زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی ڈکیت کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی
،ڈکیت کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا، ڈکیت عبداللہ ڈکیتی، رابری، کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و چالان ہے،ڈکیت عبداللہ نے اکتوبر 2023 میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل شاہد قمر کو زخمی کیا تھا
،واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،زخمی ڈکیت کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جاری ہے،شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔