راولپنڈی۔ 25 اپریل (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان باجوہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس راولپنڈی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب ضیا اللہ شاہ، عمران الیاس اور محسن ایوب نے شرکت کی۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا سمیت واسا، صاف پانی کمپنی، پھاٹا اور دیگر محکموں کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
پارلیمانی سیکرٹری کو متعلقہ محکموں کے حکام نے بریفنگ دی۔ آر ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ رنگ روڈ منصوبہ اس سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ پھاٹا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ضلع راولپنڈی میں 864 اور ڈویژن بھر میں 3678 افراد کو قرضہ فراہم کیا گیا۔ واساحکام نے بتایا کہ ڈریم واٹر پروجیکٹ 2027 مین مکمل کر لیا جائے گا۔ڈھوڈئچہ ڈیم سمیت پانی کی فراہمی کے دیگر منصوبوں پر ورکنگ کی جا رہی ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے صاف پانی کمپنی حکام نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں رواں برس 105 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ پی ایچ اے حکام نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے پر کام جاری ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
تمام محکمے سروس ڈلیوری بہتر کرنے کے لیے سارے وسائل بروئے کار لائیں۔صوبائی اداروں کی آپس میں کوآرڈینیشن بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے، اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ پی ایچ اے ماحول دوست اقدامات کا دائرہ کار بڑھائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔واسا شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنے رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کرے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588077