23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیراولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ”جشن آزادی ریلی “کا انعقاد

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ”جشن آزادی ریلی “کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔11اگست (اے پی پی )ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ”جشن آزادی ریلی “نکالی گئی جس کی قیادت ڈاکٹر عرفان اشتیاق نے کی ۔اس موقع پر پریم یونین کے دیگر راہنماﺅں سمیت ورکرز کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی ۔ریلی کے شرکاءنے 70سالہ جشن آزادی کی مناسبت سے بینر اٹھا رکھا تھا جبکہ ریلی کے دیگر شرکاءنے قومی پرچم ہاتھوں میں تھام رکھے تھے ۔پریم یونین کے عہدیداران نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز سے محبت پہلا درس ہے ہر شخص کو چاہیے وطن عزیز سے محبت کا عملی اظہار کرے اور اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ جس فرد کے ذمے وطن میں جو کام لگایا گیا ہے وہ اسے ایمانداری و دیانتداری سے سر انجام دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65552

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں