راولپنڈی ۔ 20 جنوری(اے پی پی)راولپنڈی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گل کلب، سٹار آئی سی سی اے اور باجوہ کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لیے، لیگ میں (پیر کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ آرمی ہیریٹج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں راولپنڈی سپر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کھیلے گے پہلے میچ میں سٹار آئی سی سی اے نے کلب44 کو 23 رنز سے شکست دے دی،عاقب شاہ نے شاندار ففٹی سکور کی۔