راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس پر اپر کوہستان میں بھاری پتھر جا گرا،3 افراد جان بحق، ایک زخمی

90
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

ایبٹ آباد۔ 02 ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس پر بھاری پتھر گرنے سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،ریسکیو 1122 اپر کوہستان کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی ناٹکو بس پر اپر کوہستان کے علاقے شکریت نالہ کے مقام پر پہاڑ سے بھاری پتھر آ گرا،کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا

،حادثے کے نتیجے میں دو آرمی اہلکار امتیاز حسین سکنہ گلگت،سنگل حسین غذر گلگت اور راولپنڈی کا رہائشی سلطان محمود جاں بحق جبکہ دلشاد ولد شمس القمر زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے زخمی مسافر کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔