راولپنڈی۔24جنوری (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر تیمورخان کی سربراہی میں سی ٹی پی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 47مقدمات درج کئے۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے47کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک6741مقدمات درج کیے گئے،
سی ٹی او تیمور خان کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔