راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی

131
skins of sacrificial animals
skins of sacrificial animals

راولپنڈی ۔22مئی (اے پی پی):راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت ضروری ہے۔قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے 8 جون پر درخواستیں دی جاسکتی ہے۔8 جون کے بعد کوئی بھی درخواست جمع نہیں کی جائے گی۔بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔