راولپنڈی ضلع بھر میں مختلف میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26ملزمان گرفتار

140
arrested
arrested

راولپنڈی۔9اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل ،اقدام قتل ،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 26 ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزمہ شمیم بی بی سے 01 کلو 220 گرام ہیروئن برآمد کی، ملزمہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کا انکشاف کیا ہے۔

آر اے بازار پولیس نے ملزم علی رضا سے 02 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔روات پولیس نے ملزم نقاش طاہر سے 02 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم عامر علی سے01 کلو 650 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم بلال سے 01 کلو 320 گرام چرس برآمد کی۔

تھانہ مندرہ پولیس نے ملزم آصف سے 560 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے ملزم آزاد سے 560 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس ملزم عزیز الرحمان سے 520 گرام چرس برآمد کی۔چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ارسلان کو گرفتار کرلیا،اشتہاری ارسلان نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے محمد بشیر کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2022 میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری کے 02 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔

صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدما ت میں مطلوب03اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار اشتہاری مجرمان میں اقبال، صبور اور عمیر شامل ہیں،اشتہاری مجرم اقبال اقدام قتل کے مقدمہ میں سال2022سے پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری مجرمان صبور اور عمیر سٹریٹ کرائم کے مقدمہ میں رواں سال سے پولیس کو مطلوب تھے۔

گنجمنڈی پولیس نے ملزم صابر رضا سے 05 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم شہریار سے 15 لیٹر شراب، ملزم آصف سے 10لیٹر شراب، ملزم آرون سے 05 لیٹر شراب، ملزم ظہیر احمد سے05 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم عبدالغنی سے 10 لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم آصف سے 10 لیٹر شراب، ملزم طارق سے 10 لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم شکیل سے10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شعیب سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم احمد حسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم صالح محمد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم اظہر حسین سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم امجد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔