29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںراولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز مکمل ہوگئے

راولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز مکمل ہوگئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز گذشتہ روز پاسبان فٹ بال گراﺅنڈ پر مکمل ہوگئے۔ ٹرائلز میں راولپنڈی کے 90 سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لےا، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین شاہد احمد خان، ممبران میں میر مشتاق احمد، محمد فیاض (فیضی) ، چوہدری امجد علی جبکہ گول کیپرز کوچز طاہر خورشید، زاہد محمود اور فرید ملک شامل تھے۔ اس موقع پر میجر شفقت محمود، قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان جعفر خان اور سجاد احمد بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات محمد اجمل صابری نے بتایا کہ ٹرائلز کے دوران سلیکشن کمیٹی نے30 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6125

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں