راولپنڈی۔26فروری (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ رواں سال کے دوران یہ دوسری انسداد پولیو مہم ہے،جس میں ضلع راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ 86 ہزار 877 بچوں کو قطر ے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔
انسداد پو لیو مہم کے لئے ضلع راولپنڈی میں 245یو سی ایم اوز اور870 ایریا انچا رج مقر ر کئے گئے ہیں۔3675 موبائل ٹیمیں تشکیل، 330فکسڈ پوائنٹس جبکہ 163 ٹرا نزٹ پو انٹس مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع راولپنڈی میں کل ٹیموں کی تعداد 4168 ہے۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ضلع کی رسک یونین کونسلز کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے۔ریفوزل اور نان اٹینڈڈ کیسز کو اسی دن کور کیا جائے۔
ضلع راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مامور پولیو ٹیمیں اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں۔کمشنرراولپنڈی نےکہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔پولیو فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہر شہری کو اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔