32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںراولپنڈی میں انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے حوالے سے ضلعی ایمرجنسی...

راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے حوالے سے ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 23 مئی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ اوز، ضلعی ہیلتھ افسران، ور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دینا تھا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں انڈور سرویلنس کے تحت یکم مئی سے اب تک 594,988 گھروں کو چیک کیا گیا، جن میں سے 6,711 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی۔

آؤٹ ڈور رپورٹ کے مطابق 198,548 مقامات کو چیک کیا گیا، جن میں سے 1393 مقامات پر ڈینگی لاروا ملا۔ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سال 2025 میں مجموعی طور پر 444 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 403 مقامات کو سیل کیا گیا، 1561 چالان کیے گئے، اور 905000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیو کا خاتمہ صرف ایک سرکاری مہم نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے،ہر بچہ ہمارا مستقبل ہے اور ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،والدین کو چاہیے کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا مثبت تشخص دنیا میں اسی وقت ابھرے گا جب ہم صحت مند نسل پروان چڑھائیں گے، پولیو جیسی بیماریوں کا خاتمہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا، مذہبی رہنماؤں، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ انسداد پولیو مہم کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کا حق ہے کہ ہم انہیں ایک محفوظ، صحت مند اور خوشحال پاکستان دے کر جائیں،ہر ایک بچے تک رسائی ہماری اولین ترجیح ہے،کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوامی تعاون اس مہم کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اجلاس میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پولیو کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600684

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں