راولپنڈی ۔ 10 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی الرٹ کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف پر تعینات کیے گئے ہیں۔
ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں۔بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔اس حوالے سے کوآرڈینیٹر ٹو میڈیاریسکیو1122 راولپنڈی محمد عثمان گجر کا کہنا ہے کہ عوام بارشوں کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔ والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس ہر گز نہ جانے دیں۔
بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں۔ بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔نالہ لئی کے اطراف والے رہائشیوں کو بارشوں کے دوران احتیاط برتنا ہوگی۔ریسکیو 1122 کے تمام افسران اور اہلکار عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت فلیڈ میں موجود ہیں۔