راولپنڈی۔16فروری (اے پی پی):راولپنڈی میں نوجوانوں کے طے شدہ شیڈول کے مطابق دن بھر بسنت اور ہوائی فائرنگ کا سلسہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ سی پی او کی سربراہی میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس دوران درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ہزاروں پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے 10 ملزمان دانش، محسن،معیز،ثقلین،زرماش،ذوہیب،رفاقت،پرویز،وقاص اوریوسف سے 685 پتنگیں اور 12 ڈوریں،ریس کورس پولیس نے 13 ملزمان حق نواز، یشوعہ،حسن،زاہد،مظہر،سیف، واصف،حماد، سجان،مصطفی،ولید،راحیل اور ارتقی سے 425 پتنگیں، 19 ڈوریں اور سائونڈ سسٹم، ائیرپورٹ پولیس نے 13 ملزمان عدنان،جنید،زیبر،جنید،زریاب،منیب،جلال،فراز،ساحل،ریحان،حمزہ،جہانزیب اوردائود سے 35 پتنگیں،01 بوتل شراب اور سائونڈ سسٹم،سول لائنزپولیس نے 05 ملزمان عتیق،ذیشان،خانوس،ریحان اور زین 269 پتنگیں معہ 08 ڈوریں،آر اے بازار پولیس نے 02 ملزمان وسیم اور منصور سے 225 پتنگیں اور 02 ڈوریں،ٹیکسلا پولیس نے 02 ملزمان سید ہاشم اور بلال سے 290 پتنگیں معہ 08 ڈوریں،ویسٹریج پولیس نے 03 ملزمان حمزہ، حسیب اور شاہ زیب سے 60 پتنگیں معہ 03 ڈوریں،صدر واہ پولیس نے 02 ملزمان حسن اور وسیم سے 65 پتنگیں معہ 10 ڈوریں،کہوٹہ پولیس نے ملزم منیب سے 65 پتنگیں معہ ڈور،رتہ امرال پولیس نے ہارون سے 40 پتنگیں،وارث خان پولیس نے ملزم احمد سے 18 پتنگیں،نیوٹائون پولیس نے ملزم ریحان سے 20 پتنگیں معہ ڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ شہریوں سے التماس ہے پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔