28.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی میں بھی عیدالفطر پر عوام کا پارکوں اور تفریحی مقامات کا...

راولپنڈی میں بھی عیدالفطر پر عوام کا پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ

- Advertisement -

راولپنڈی۔2اپریل (اے پی پی):راولپنڈی میں بھی عیدالفطر پر عوام نے خوب جوش و خروش سے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ پارکوں میں بچوں، بڑوں اور منچلوں کی خوب گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی کے تمام چھوٹے بڑے پارکوں میں سکیورٹی اور تفریحی سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کیا۔ پی ایچ اے کے عملے نے عوام کی سہولت کے لیے تمام تر خصوصی اقدامات اٹھائے جس کا مقصد عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی کے عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ پارکوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577940

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں