راولپنڈی میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش و عقیدت و احترام سے منائی گئی

245
APP17-21 RAWALPINDI: November 21 – People from all walks of life taking part in a religious procession in connection with Eid Milad-un-Nabi (SAWW) celebrations in the city. APP photo by Abid Zia

راولپنڈی 21نومبر(اے پی پی )ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی عید میلاد النبیمذہبی جوش و خروش و عقیدت و احترام سے منائی گئی۔شہر بھر کی تمام گلیوں، محلوں، گھروں، تجارتی مراکز،سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا یا گیا تھا ۔ مساجد میں بھی خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔راولپنڈی میں رتہ امرال،صدر، صادق آباد،خیابان سرسید،ویسٹریج،مصریال روڈ، چونگی نمبر 22 ، چکری روڈ ،غوث اعظم روڈ ،ائیر پوررٹ،سکستھ روڑ،فیض آباد، شمس آباد اور دیگر علاقوں سے عید میلاد النبی کے جلو س بر آمد ہوئے ۔مرکزی جلوس اپنا طے شدہ روٹ راجہ بازار،سرکلر روڈ،کوہاٹی بازار،جامع مسجد روڈ،اقبال روڈ،فوارہ چوک،کمیٹی چوک،مری روڈ سمیت مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا ۔ راولپنڈی میں میلاد کا سب سے بڑا پروگرام عید گاہ شریف میں منعقد کیا گیا۔مرکزی جلوس عید میلاد النبی کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ایم این اے شیخ راشد شفیق سٹیج پر براجمان رہے اور نعت خواں ٹولیاں میں انعامات کی تقسیم بھی کی ۔مرکزی بزم غلامان اولیاءکرام پاکستان کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کو قبل از نماز فجر 21گولوں کی سلامی اور بعد از نماز فجر ہدیہ درود وسلام وختم شریف جبکہ دن 11بجے جلوس عید میلاد النبی کی آمد پر دوبارہ 21گولوں کی سلامی اور 63پاﺅنڈ وزنی کیک کاٹا گیا ۔