راولپنڈی میں تحفظ ٹرانسجینڈرز سینٹر سال2024ء کے پہلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ، 27افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم

161
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

راولپنڈی۔ 02 فروری (اے پی پی):راولپنڈی میں تحفظ ٹرانسجینڈرز سینٹر سال2024ء کے پہلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ،تحفظ سینٹر کے ذریعے27افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے، جنوری 2024میں تحفظ سینٹر نے 650سے زائد شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن کی سہولیات فراہم کی، 51ٹرانسجینڈرزکی نسلنگ کے ساتھ ساتھ 13 ٹرانسجینڈرز کی قانونی معاونت بھی کی گئی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تحفظ سینٹر سے کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کا سلسلہ جاری ہے۔جاری رپورٹ کے مطابق تحفظ ٹرانسجینڈرز سینٹر نے سال2024ء کے پہلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،تحفظ سینٹر کے ذریعے27افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے،

رپورٹ کے مطابق جنوری 2024میں تحفظ سینٹر نے 650سے زائد شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن کی سہولیات فراہم کی،59بچوں کو سکول داخل کروا کر معیاری اور بنیادی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، تحفظ سینٹر نے 50سے زائد شہریوں کوشلٹر ہوم منتقل کرنے میں کردار ادا کیا،51ٹرانسجینڈرزکی نسلنگ کے ساتھ ساتھ 13 ٹرانسجینڈرز کی قانونی معاونت بھی کی گئی، جنوری2024میں 23افراد کو بنیادی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں،

تحفظ سینٹر سے 08خواتین کو قانونی معاونت کی گئی ہے، پولیس خدمت مرکز میں دی جانے والی سروسز سمیت دیگر سہولیات فراہم کیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تحفظ سینٹر سے کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کا سلسلہ جاری رہے گا۔