- Advertisement -
راولپنڈی۔2مئی (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام کے لئے (سی سی ڈی)کے نئے تھانوں کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس کے راولپنڈی کی حدود میں واقع گیارہ سرکلز میں تھانے قائم کئے جائیں گے جن میں کینٹ،ٹیکسلا،سول لائنز،صدر،گوجرخان،نیو ٹاؤن،وارث خان ، سٹی،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور مری میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تھانوں کا قیام عمل میں لائے جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591170
- Advertisement -